وزیراعظم پاکستان کا وژن ہے ملک کی اجتما عی ترقی میں اضا فہ پسے ئے طبقات کو ترقی دئیے بغیر ممکن نہیں ہے ، ندیم صرافین

اسلام آباد کی کچی آبا دیوں کے مکینوں کو سہو لیات دینے کے لئے ایک خصوصی پر گرام تشکیل دیا جا رہا ہے جو بہت جلد عملی شکل میں عوام کے سامنے ہو گا ، رہنماء پی ٹی آئی اقلیتی ونگ

منگل 7 اپریل 2020 18:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) پا کستان تحریک انصاف اقلیتی ونگ اسلام آباد کے جنرل سکرٹری ندیم صرافین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پا کستان کا وژن ہے ملک کی اجتما عی ترقی میں اضا فہ پسے ئے طبقات کو ترقی دئیے بغیر ممکن نہیں ہے ،وہ وفا قی دارالحکومت میں رہنے والے کچی آبادیوں کے مسیحیوں کی ترقی کے لئے بھی انقلا بی پروگرام رکھتے ہیں جس کو جلد عملی جا مہ پہنایا جا ئے گا ان خیا لات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف اقلیتی ونگ کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی کچی آبا دیوں کے مکینوں کو سہو لیات دینے کے لئے ایک خصوصی پر گرام تشکیل دیا جا رہا ہے جو بہت جلد عملی شکل میں عوام کے سامنے ہو گا اقلیتوں کی ترقی میں اضا فے کے لئے ملک گیر سطح پر ایک مر بو ط پرو گرام مرتب کیا گیا ہے جس سے ان کی زندگی آسان ہو جا ئے گی۔

(جاری ہے)

ندیم صرافین نے کہا ہے کہ مجھے اور سنیئر نا ئب صدر خالد نصیر صوبہ کرونا ریلیف پروگرام کا کوارڈینیتر مقرر کیا گیا ہے جو میرے قائد کا ہماری صلا حیتوں پر اعتماد کا اظہار ہے ہم جلد اس پروگرام کو وسیع کریں گے اور اسلام آباد ضلع بھر میں چھ مزید لوگوں کو شامل کیا جا ئے گا انہوں نے کہا ہے کہ جلد اسلام آباد کی کچی آبا دیوں کے مسیحیوں کو ما لکا نہ حقوق دئیے جا ئینگے ہم وزیر اعظم پا کستان عمران خان کے وژن کو علی جا مہ پہنا نے کے لئے ہم شب وروز کام جا ری رکھے ہو ئے ہیں کرونا وائرس کے دوران ہم نے پی۔

ٹی ۔ آئی کے پلیٹ فارم سے مسیحی کچی آبا دیوں کے سینکڑوں خا ندا نوں کوریلیف دلوایا ہے ایک فلا حی تنظیم دا رال امان فا ئونڈیشن کے چئیر مین محمد مونس بنگش کی وساطت سے ہم نے رمشا کالونی اور دیگر مسیحی آبا دیوں کے سینکڑوں لو گو ں میں ماسک اوور سینیٹا ئزرز تقسیم کئیے ہیں اور رمشا کا لونی کے لوگوں میں ہزاروں بیگ را شن تقسیم کیا گیا ہے ان کو خرا ج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے اس مشکل وقت میں انسانی خدمت کا بیڑا اٹھا یا ہے ۔

اجلاس سے اپنے خطاب میں سینئیر نا ئب صدر خالد نصیر صوبہ نے کہا ہے کہ ہم ڈی ۔ سی اسلام آباد حمزہ شفقات کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیںجنہوں نے ہما ری اس کام میں حو صلہ افزائی کی ہے اور ہمیںضلع انتظا میہ کا تعاون حا صل ہے ہم پا کستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسلام آباد علی اعوان کے بھی دل کی اتھا گہرا ئیوں سے مشکور ہیں جنہوں نے مسیحی آبا دیوں میں ہما رے ساتھ گھر گھر جا کر ان لو گوں کو راشن پہنچایا ہے انہوں نے یقینی طور پر وہ کردار ادا کیا ہے جو ایک بڑے بھائی کا ہو تا ہے اجلاس میں وزیر اعطم پا کستان عمران خان کے وژن کو عام کرنے کے لئے عملی جدو جہد تیز کرنے کا بھی اعا دہ کیا گیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں