آئیسکو ریجن میں جاری بجلی چوروں کے خلاف وقتی معطل کاروائیاں دوبارہ شروع

ایک ہی دن میں چیکنگ کے دوران سلو میٹر اور بجلی چوری کے 76 کیسز پکڑے گئے،ترجمان آئیسکو

بدھ 8 اپریل 2020 01:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2020ء) کرونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر کے پیش نظر آئیسکو ریجن میں جاری بجلی چوروں کے خلاف وقتی معطل ہونے والی کاروائیوں کو دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ترجمان آئیسکو کے مطابق ایک ہی دن میں چیکنگ کے دوران سلو میٹر اور بجلی چوری کے 76 کیسز پکڑے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سرکل سے 3، اٹک سرکل سی39، راولپنڈی سرکل سی21، جہلم سرکل سی5 اور چکوال سرکل سے 8 کیسز رپورٹ ہوئے۔

74 میٹرز سلو پائے گئے اور 2میٹروں سے بجلی کی ڈائریکٹ سپلائی لی جا رہی تھی۔سلو میٹرز اور بجلی چوری کی بنیاد پر متعلقہ صارفین کو 72ہزار سے زائد کے یونٹ چارج کیے گئے اور 15 لاکھ 98ہزار سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔آئیسکو چیف نے تمام فلیڈ افسروں اور عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دوران کام ماسک اور دستانوں کے استعمال کو یقینی بنائیں اور بجلی چوری کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں