چیرمین این اے آر سی غلام محمد علی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ، گریڈ 20کے جونیئر افسر ڈی جی این اے آر سی تعینات

بدھ 8 اپریل 2020 01:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2020ء) پاکستان ایگریکلچرریسرچ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد عظیم نے وزارت غذائی تحفظ کے وزیر اور سیکرٹری کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نیشنل ایگریکلچرریسرچ کونسل (این اے آر سی)کے چیئرمین غلام محمد علی کو عہدے سے ہٹا کر گریڈ 20کے جونیئر افسر کو ڈی جی این اے آر سی تعینات کر دیا ہے ‘ اس تعیناتی پر ادارے کے سینئر افسران میںشدی اضطراب پایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایگریکلچرریسرچ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد عظیم نے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی وزیر غذائی تحفظ خسرو بختیار اور سیکرٹری وزارت غذائی تحفظ کو تبدیل کرنے کے احکامات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسی روز نیشنل ایگریکلچرریسرچ کونسل (این اے آر سی) کے ڈی جی گریڈ 21کے غلام محمد علی کو عہدے انھیں پاکستان یگریکلچرریسرچ کونسل میں ممبر کوآرڈنیشن تعینات کر دیا ہے ‘ یہ عہدہ کسی بھی افسر کو سزا کے طور پر دیا جاتا ہے جبکہ نیشنل ایگریکچرریسرچ کونسل (این اے آر سی) میں حال ہی میں گریڈ 20پر ترقی پانے والے سبطین شاہ جو کہ جونیئر ترین ہیں کہ ڈائریکٹر جنرل این اے آر سی تعینات کر دیا ہے حالانکہ پی اے آر سی اور این اے آر سی میں گریڈ 21اور گریڈ 20کے متعدد سینئر افسران موجود ہیں جو اس تقرری کے باعث شدید ذہنی اذیت کا شکار ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی اے آر سی اور این اے آر سی کے سینئر افسران نے وزیراعظم عمران خان ‘نئے وفاقی وزیر غذائی تحفظ اور سیکرٹری وزارت غذائی تحفظ سے اس معاملے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔….

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں