گلگت ایئر پورٹ پر غیرتسلی بخش انتظامات کرنے پر قومی ایئر لائن کے عملے کو معطل کردیا گیا

جمعرات 9 اپریل 2020 00:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر گلگت ایئر پورٹ پر غیرتسلی بخش انتظامات کرنے پر قومی ایئر لائن ( پی آئی ای) کے عملے کو معطل کردیا گیا ہے۔پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے پائلٹ اور میزبانوں کی جانب سے شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے گلگت ایئرپورٹ پرتعینات پی آئی اے کے عملے کومعطل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

معطل ہونیوالوں میں فلائٹ کچن انچارج، پروکیورمنٹ انچارج اورمیڈیکل کاعملہ شامل ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سی ای او پی آئی اے نے واقعے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق فضائی میزبانوں کو پھٹی ہوئی کٹس اوراین 95 کے بجائے غیرمعیاری ماسک دیے گئے تھے۔ طیارے کی غیرمعیاری ڈس انفیکشن اورصفائی پرپائلٹ نے ڈی بریفنگ نوٹ لکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں