نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر اور قومی ادارہ صحت کے تعاون سے حفاظتی ماسک اور آلات کے حوالہ سی تفصیلی گائیڈ لائنز تیار

جمعرات 9 اپریل 2020 00:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر اور قومی ادارہ صحت کے تعاون سے حفاظتی ماسک اور آلات کے حوالہ سی نہ صرف تفصیلی گائیڈ لائنز تیار کی گئی ہیں بلکہ ملک کے ہر کونے میں موجود ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس، ہیلتھ ورکرز اور وہ تمام لوگ جو کورونا وائرس کے مریضوں کے ساتھ رابطہ میں ہیں ان تک گائیڈ لائنز باہم پہنچائی جا رہی ہیں۔

پی آئی ڈی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس میں ان تمام ایریاز کو بھی کور کیا گیا جہاں کورونا وائرس کے مریض ہو سکتے ہیں جس میں ان مریضوں کی سہولیات ان پیشنٹ پروٹیکشن، آؤٹ پیشنٹ چیلنجز، لیب کمیونٹی سیمپلنگ، ایریاز آئسولیشن، وارڈ ایریاز اور ان ایریاز جہاں کورونا کے مریض ہو سکتے ہیں، کیلئے گائیڈ لائنز تیار کر دی گئی ہیں تاکہ تمام ہیلتھ پروفیشنلز، ہیلتھ ورکرز اور پیرا میڈیکس کو اچھی طرح آگاہی ہو کہ کونسی چیز کب اور کس وقت استعمال کرنی ہے اور ان حفاظتی ماسک اور آلات کو کس طرح استعمال کرنا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹ گائیڈ لائنز کو تمام ہسپتالوں اور لیبارٹریز میں چارٹ کی صورت میں آویزاں کیا جا رہا ہے۔ حفاظتی ماسک اور آلات میں 6 بنیادی چیزیں شامل ہیں جن میں میڈیکل ماسک این۔ 95، ماسک باڈی گائونز، آنکھوں کے حفاظتی آلات، گم بوٹ اور شو کور شامل ہیں۔ ہیلتھ پروفیشنلز، ہیلتھ ورکرز ہمارے فرنٹ لائن ورکرز ہیں ان کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، حکومتِ ہیلتھ پروفیشنلز کی زندگیوں کو تحفظ دینے کیلئے تمام ضروری اقدامات اور ضروریات کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنا رہی ہے اور اس کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں