ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام کورونا کی روک تھام میں ’’وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کردار‘‘ کے موضوع پر آن لائن ڈائیلاگ سیریز (کل) ہو گی

جمعرات 9 اپریل 2020 00:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی(ایس ڈی پی آئی) کے زیر اہتمام کورونا کی روک تھام میں ’’وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کردار‘‘ کے موضوع پر 11ویں آن لائن ڈائیلاگ سیریز (آج) جمعرات کو ہو گی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر فواد چوہدری سے آن لائن خطاب کریں گے اور وزارت کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر عابد سلہری (ایس ڈی پی آئی)، نبیل گوہر (اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ سیکرٹریٹ)، فرخ اقبال خان ایڈیشنل سیکرٹری، ڈائریکٹر جنرل اقوام متحدہ، دفتر خارجہ، پروفیسر گو ڑوٹیانگ (ڈائریکٹر مرکز برائے جنوبی ایشیاء اور بحر ہند مطالعات، شنگھائی یونیورسٹی برائے بین الاقوامی بزنس اینڈ اکنامکس) ویڈیو لنک کے ذریعے شر کت کریں گے۔ آن لائن سیمینار دوپہر 12 بجے شروع ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں