وزارت موسمیاتی تبدیلی کی اپنے دو ملازمین کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر کی تردید

جمعرات 9 اپریل 2020 00:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) وزارت موسمیاتی تبدیلی نے اپنے دو ملازمین کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبر جھوٹ پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزارت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزارت نے واضح کیا ہے کہ وزارت کا صرف ایک ہی ملازم ہے جس کو فلو کی علامات کی وجہ سے دو ہفتوں تک گھر میں خود کو قرنطین کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت کے ملازم کو اس کی علامات کی خرابی کی صورت میں جانچ کرانے کیلئے تیار کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں