پی ایس ڈی پی کے تحت میری ٹائم افیئرز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 54 کروڑ 72 لاکھ روپے جاری

جمعرات 9 اپریل 2020 13:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) وزارت منصوبہ بندی ترقی واصلاحات و خصوصی اقدامات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں میں میری ٹائم افیئرز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر اب تک 54 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں، حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس شعبہ کے ترقیاتی کاموں کے لیے 3ارب 60کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے ملا بینڈ ایریا میں الا ئیڈ سٹرکچر کے تعمیراتی کاموں کے لیے 26کروڑ76 لاکھ،گوادر میں ایسٹ بے ایکسپریس وے کی تعمیر کے لیے 9کروڑ روپے سے زائد کی فنڈزجاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں