خوراک، خوراک کی پیکجنگ اورمشروب سازی کے شعبہ میں رواں مالی سال کے دوران 21.5 ملین ڈالرکی غیرملکی سرمایہ کاری

جمعرات 9 اپریل 2020 13:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) رواں مالی سال کے دوران خوراک، خوراک کی پیکجنگ اورمشروب سازی کے شعبہ میں 21.5 ملین ڈالرکی غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بنک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر فروری 2020ء تک کی مدت میں خوراک کے شعبہ میں 17.3 ملین ڈالرکی غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں اس شعبہ میں منفی غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔

فروری 2020ء میں خوراک کے شعبہ میں غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 3.4 ملین ڈالرریکارڈکیا گیا۔

(جاری ہے)

اعدادوشمارکے مطابق اشیاء خوراک کی پیکجنگ کے شعبہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں 3.6 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی۔ اسی مدت میں مشروب سازی کے شعبہ میں غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 0.6 ملین ملین ڈالرریکارڈکیا گیا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں مشروب سازی کے شعبہ میں 79.7 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں مختلف شعبوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 1852.7 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیاہے، گزشتہ مالی سال کے اسی مدت میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 1059 ملین ڈالررہا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں