پاکستان آنے اور جانے والے طیاروں کو فضائی ٹریفک سروسز کی متبادل خدمات کی فراہمی کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اے ٹی سی ریڈار سروسز روم قائم کر دیا

جمعرات 9 اپریل 2020 17:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کے پیش نظر اقدامات کے تحت موجودہ مرکزی کنٹرول سنٹر سے دور ایک عارضی اے ٹی سی ریڈار سروسز روم قائم کر دیا ہے تاکہ پاکستان آنے اور جانے والے طیاروں کی نقل و حمل کیلئے فضائی ٹریفک سروسز کی متبادل خدمات فراہم کی جا سکیں جس کی اشد ضرورت تھی۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان و جائنٹ سیکرٹری عبدالستار کھوکھر نے جمعرات کو جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مرکزی ایریا کنٹرول سنٹر کی عارضی بندش کیلئے درکار عبوری ایریا کنٹرول سنٹر کا قیام عمل میں لانا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ متبادل پر جانے کیلئے درکار وقت 30 منٹ سے بھی کم ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں