پی این سی اے ہوم بائونڈ آن لائن پروگرام میں گلوکارہ حمیرا ارشد کا گیت پیش

جمعرات 9 اپریل 2020 18:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس ہوم بائونڈ آن لائن پروگرام میں گلوکارہ حمیرا ارشد کا گیت پیش کیا گیا جسے عوام نے بے حد پسند کیا۔ ہوم بائونڈ پروگرام کی یہ 16ویں قسط تھی۔ پی این سی اے نے لوگوں کو ان کے گھر میں تفریح فراہم کرنے کیلئے اپنی ویب سائٹ پر سپیشل لائیو نشریات شروع کی ہیں، یہ اپنی نوعیت کی انتہائی منفرد نشریات ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے ڈاکٹر فوزیہ سعید کے مطابق کورونا کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث پی این سی اے نے بھی اپنی سرگرمیاں ختم کرنے کی بجائے آن لائن پروگرام شروع کئے ہیں۔ ہوم بائونڈ کنکشن کے تحت گزشتہ روز استاد حامد علی خان کے گیت پیش کئے گئے جنہیں بیحد سراہا گیا۔

(جاری ہے)

اس پروگرام میں پاکستان کے ممتاز گلوکاروں کے گیت اور غزلیں پیش کی جاتی ہیں جبکہ پی این سی اے کے آرکائیو میں موجود دیگر ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے جاتے ہیں۔

ادھر پی این سی اے نے آن لائن شارٹ فلم مقابلہ کا بھی اہتمام کیا ہے۔ تین منٹ کے دورانیہ کی فلم بنا کر اس مقابلہ میں شرکت کی جا سکتی ہے۔ اس سلسلہ میں فکشن، ڈاکومنٹری، ڈوکوڈرامہ، میوزیکل اور فیملی ویڈیوز بھیجی جا سکتی ہیں۔ کوئی بھی شخص اس مقابلہ میں شرکت کر سکتا ہے۔ مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 50 ہزار، دوسری پوزیشن حاصل کتنے والے کو 30 ہزار اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 15 ہزار روپے نقعد انعام کے علاوہ سرٹیفکیٹس بھی دیئے جائیں گے۔

مقابلہ میں شرکت کیلئے 18 اپریل تک فلمیں بھیجی جا سکتی ہیں۔ منتخب فلمیں پی این سی اے کے سوشل میڈیا پر بھی پیش کی جائیں گی۔ شرکت کے خواہشمند اس ایڈرس [email protected] پر اپنی فلمیں بھیج سکتے ہیں۔پی این سی اے آرٹ اور کلچر کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔ کورونا کے بعد لاک ڈائون کے باعث اب آن لائن پروگرام پیش کئے جا رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں فیڈبیک آ رہا ہے، اس لئے مزید آن لائن پروگرام پیش کرنے کی تجاویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں