اسلام آباد میں ڈرائی کلینرز او ر لانڈریز کی دکانیں ایک ملازم کیساتھ کھولنے کی اجازت

جمعرات 9 اپریل 2020 23:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2020ء) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں ڈرائی کلینرز او ر لانڈریز کی دکانیں زیادہ سے زیادہ ایک ملازم کے ساتھ کھولنے کی اجازت دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق مزید بر آں ان دکانوں پر 24مارچ کو جاری نوٹیفیکیشن پر سختی سے عمل در آمد کرنا ہوگا ۔دکانوں پر کووڈ ۔19وائرس کیخلاف تمام حفاظتی اقدامات کے تحت صارفین کی جانب سے سوشل ڈسٹنسنگ کو برقرار رکھنے کیلئے بھی تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنانا لازمی ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں