-قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی اپیل پر عید الفطر سادگی کے ساتھ منائی گئی

مظلومین کشمیر و فلسطین کی لہو رنگ قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی ،متاثرین سانحہ پی آئی اے طیارہ کے غم میں پوری قوم برابر کی شریک ہے۔حامد موسوی عالمی ادارے کشمیریوں ،فلسطینیوں کا حق خود ارادیت دلوانے کیلئے انکے دیرینہ مسائل اقوام متحدہ کی قراردادوں ، انکی امنگوں کے مطابق حل کروائیں 8شوال عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع کے احتجاجی ماتمی جلوسوں میں خصوصی انتظامات کیے جائیں۔علامہ بشارت امامی،زاہد کاظمی،وقار نقوی اور دیگر کا خطاب

منگل 26 مئی 2020 21:15

ض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2020ء) آن لائن )قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی اپیل پر ملک بھر میں عید الفطر مظلومین کشمیروفلسطین اور متاثرین سانحہ پی آئی اے طیارہ سے ہمدردی و یکجہتی کیلئے سادگی کیساتھ منائی گئی۔اس موقع پر جامع مساجد اورکھلے مقامات پر علمائے کرام نے نماز عید کے خطبات اور خطابات میںمقبوضہ کشمیر اور فلسطین میںبھارتی وصہیونی درندگی کی پرزور مذمت ،کشمیری و فلسطینی مظلومین کیساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار اور 28رمضان کو لاہور سے کراچی آنیوالے پی آئی اے کے مسافر طیارے کے المناک حادثے کے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونیوالے مسافروں کے درجات کی بلندی اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

علی مسجد سیٹلائٹ ٹائون میں ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے نماز عیدکی امامت قائد ملت ِجعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے نمائندہ خصوصی علامہ سید وقار حسین نقوی نے کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطبہ عیددیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید الفطر مسلمانوں کی وحدت و اخوت کا نشان ہے جس سے عالم کفر خوفزدہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ معروفات پر عمل پیرا ہوکر اور منکرات سے اجتناب کرکے عید کی حقیقی خوشی اور نعمتوں سے فیضیاب ہوا جاسکتا ہے۔

ٹی این ایف جے کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات علامہ سیدقمرحیدرزیدی نے آقای موسوی کا پیغام عید الفطر پیش کیا جس میں انہوں نے باورکرایا کہ حقیقی عید اسی کی ہے کہ جو ماہ رمضان کے فلسفے کے مطابق اس کی رحمتوں سے بہرہ مند ہوااور خدا کی بیش بہا رحمتوں کے خزانے سے اپنا دامن بھر لے ،وہ گناہوں کی آلودگیوں سے اپنا دامن بچا کر ہروز کو روز عید بنا سکتا ہے ،روز عید الفطر اس قدر رحمتوں برکتوں کا دن ہے کہ عید فطر کے روز کا واسطہ دے کر ہر صاحب ایمان اللہ کی بارگاہ میں عرض گزار ہوتا ہے کہ اے اللہ تیری بارگاہ میں آج کے دن کے وسیلے سے دعا کرتا ہوں جوتمام مسلمانوںکیلئے عید قرار دیا گیا اوراسلام اور پیغمبر اسلام کے لیے باعث شرف، اسلام کا وقار اور پوری تاریخ میں کبھی نہ ختم ہونے والا ذخیرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پاکیزہ اور روحانی مظاہرے کو عالمی استعمار اپنے لئے خطرہ گردانتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قراردیا تھا جسے ہر فورم پر اجاگر کرنا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ مظلومین کشمیروفلسطین عرصہ دراز سے ہنود و یہود کا تختہ مشق بنے ہوئے ظلم وستم کی چکی میں پس رہے ہیںلیکن مسلم حکمران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں،اگر وہ اب بھی بیدار نہ ہوئے تو ایک کے بعد دوسرے مسلم ملک کی باری آسکتی ہے کیونکہ عالمی سرغنہ کسی کا دوست نہیں وہ فقط اپنے مفادات کا یار ہے۔

اس موقع پر ہزاروں شرکائے نماز عید نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی جس میں عالمی اداروں پر زوردیا گیا کہ وہ مظلوم کشمیریوں،فلسطینیوں کا حق خود ارادیت دلوانے کیلئے انکے دیرینہ مسائل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور انکی امنگوں کے مطابق حل کروائیں۔ مسجد و امامبارگاہ قصر شبیر ڈھوک سیداں میں نماز عید الفطر کے مرکزی اجتماع میں سید آصف کاظمی نے قرارداد پیش کی جس میں 19تا21رمضان شہادت امیر المومنین حضرت علی المرتضیٰ کے ماتمی جلوسوں کیخلا ف حکومتی پابندیوںکو مسترد کرنے پر قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے دلیرانہ موقف کو پوری قوم کی آواز قراردیتے ہوئے ملک بھر میں جلوسوں کی برآمدگی پر عزاداران مولائے کائنات کو داد تحسین پیش کیا گیا ۔

قرارداد میں واضح کیا گیا کہ 21مئی85ء کے موسوی جونیجو معاہدہ عزاداری اور میلا د النبی ؐ کے جلوسوں کی برآمدگی کی ضمانت اور آئینی و بنیادی حق ہے۔قرارداد میں شہادتِ حضرت علی ؑ کے جلوسوں میں عزاداروں کیخلاف ملک کے مختلف شہروں میں درج کیے گئے مقدمات کے فی الفور اخراج کاحکومت سے پرزور مطالبہ کیا گیا ۔قراردادمیں اس عہد کا اظہار کیا گیا کہ دین و وطن کی آبرو قومی اتحادو یکجہتی اور مکتب تشیع کے حقوق کے حصول کیلئے قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے ہر لائحہ عمل پر پوری قوم بھرپور لبیک کہنے کیلئے پوری قوم ہر وقت تیا رہے۔

جامع مسجد قصرابوطالب مغل آباد میں نماز عید الفطر کے مرکزی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید محسن علی ہمدانی نے فلسفہ عید پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ عالم کفر مسلمہ امہ کے اتحاد اور اسلامی تہواروں سے خوفزدہ ہے جنہیں روکنے اور ختم کرنے کیلئے وہ ایڑی چوٹی کا زورلگا رہا ہے۔انہوں نے یہ بات زوردیکر کہی کہ عیدین کے اجتماعات ،میلاد النبی ؐ اور عزاداری کے جلوس مسلمانوں کی شان و شوکت کے مظاہرے ہیں جنہیں دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔

علامہ ہمدانی نے کشمیروفلسطین سمیت پوری دنیا میں جاری آزادی کی تحریکوں کیساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی امن کے ٹھیکیداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیروفلسطین کے مسائل وہاں کے عوام کی امنگوں اور یواین او کی قراردادوں کے مطابق حل کروائیں۔انہوں نے اس عہد یقین کا اظہار کیا کہ شہداء کا خون ضرور رنگ لائیگا اور کربلائے کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا۔

اجتماع میں سانحہ پی آئی اے طیارہ میں جاں بحق ہونیوالے مسافروں کی مغفرت کیلئے دعا اور غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔جامع مسجد قصر خدیجہ الکبریٰ ترلائی کلاں میں علامہ بشارت حسین امامی نے نماز عیدالفطر کے مرکزی اجتماع سے خطاب کر تے ہوہے کہا کہ اقوام و ملل ،ادیان و مذاہب اپنے تاریخی ،قومی ،دینی ،مذہبی ، سیاسی پس منظر رکھنے والے ایام اوریادگاروںکو فراموش نہیں کرتیں ۔

انہوں نے باورکرایا کہ عید الفطر خدائے ذوالجلال کا روزہ داروں کیلئے انعام ، نعمتوں کاشکرانہ ہے۔ اجتماع کے ہزاروں شرکا نے ایک قرارداد متفقہ طور پرمنظور کی جس میں حکومت پر زوردیا گیا کہ وہ8شوال عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر احتجاجی ماتمی جلوسوں اور مجالس میں خصوصی انتظامات کرے اور میڈیا انہیں نمایاں کوریج دے۔قرارداد میں اس عہد کا اعادہ کیا گیا کہ جنت البقیع اور جنت المعلیٰ کی مسماری کیخلاف عالمگیر ماتمی احتجاج مزارارات مقدسہ کی ازسرنو تعمیر اور عظمت رفتہ کی بحالی تک جاری رہیگا۔

جامع مسجد جعفریہ آئی نائن میں علامہ زاہد عباس کاظمی،قصر زینب کمال آباد میں علامہ قلب عباس نقوی،جامع مسجد شاہ چن چراغ میں علامہ سجاد حسین گردیزی،جامع مسجد شاہ پیارا چوہڑ ہڑپال میں علامہ مطلوب حسین تقی اور قصر امام موسیٰ کاظم آئی ٹن اسلام آباد میں علامہ تصور حسین نقوی نے نماز عید کے اجتماع سے خطاب کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں