وقت گزرنے کے ساتھ ملک میں پارلیمانی اور جوڈیشل سسٹم میں بہتری آئی ہے پی ٹی آئی کی حکومت درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پر عزم ہے

وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

بدھ 27 مئی 2020 17:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ملک میںتی پارلیمانی اور جوڈیشل سسٹم میں بہتری آئی ہے پی ٹی آئی کی حکومت درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پر عزم ہے، نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام پی ٹی آئی کی حکومت کے ساتھ ہیں انہوںنے کہا کہ ملک کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے وزیر اعظم عمران خان مسائل کے حل کے لئے دیانت داری سے کوششیں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جب تک بیوروکریسی بہتر نہیں ہوتی کوئی حکومت ڈیلیور نہیں کرسکتی، میں خود لوکل گورنمنٹ میں رہا ہوں صوبائی سطح پر کام کیا ہے عوام کے مسائل سے آگاہ ہوں جو اپنے لئے روزگار انصاف اور دیگر مسائل کا حل چاہتے ہیں ندیم افضل چن نے کہاکہ موجودہ حکومت عوام کو ہر طرح ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ کورونا وائرس سے نجات کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے۔ اگر ہم خود ایس او پیز پر عمل نہیںکریں گے تو لوگ بھی نہیںکریںگے۔ وزیر اعظم کے ترجمان نے کہا کہ شبلی فراز سے اچھی دوستی ہے وہ اچھے وزیر اطلاعات ہیں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اپنی قیادت پر لگے الزامات صاف کریں پھر شاید ان کے لئے سیاست میں کوئی مقام بنے انہوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ انتخابات میں ایک لاکھ 18 ہزار ووٹ لئے تھے پی ٹی آئی کے گراف میں اضافہ ہوا ہے آئندہ انتخابات میں اس سے بھی زیادہ ووٹ حاصل کروں گا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں