آئی جی اسلام آباد کا شہید اے ایس آئی کے جسد خاکی کو پولیس گاڑی میں رکھنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے معاملہ کا نوٹس ،وضاحت طلب کرلی

بدھ 27 مئی 2020 18:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے شہید اے ایس آئی محسن ظفر کے جسد خاکی کو پولیس گاڑی میں رکھنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے معاملہ کا سختی سے نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

متعلقہ ایس پی کی سخت سرزنش کی اور ڈی ایس پی صدر سے وضاحت طلب کر لی۔ قائم مقام ایس ایچ او محمد رفیق، ڈیوٹی افسر عبدالغفور اور کانسٹیبل کو فوری طور پر معطل کر دیا۔ آئی جی نے واقعہ کی ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سیّد کو انکوائری کرکے 24 گھنٹے کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں