ایم سی آئی کے ڈائریکٹرانوائرنمنٹ ویسٹ محمد ارشاد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

ہفتہ مئی 00:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) میونسپل کارپویشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کے ڈائریکٹرانوائرنمنٹ ویسٹ محمّد ارشاد طویل علالت کے بعد جمعہ کوانتقال کرگئے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ جگر کے کینسر میں مبتلا تھے اور سی ڈی اے کے کیپیٹل ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں پر جانبر نہ ہوسکے۔انکی نماز جنازہ آج (ہفتہ) صبح دس بجے ایچ ایٹ قبرستان میں ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں اسی قبرستان میں سپردخاک کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments