وزیر اعظم عمران خان نے قومی خزانہ لوٹنے والوں اور تمام بدعنوانوں کے احتساب کا ٹھوس عزم کر رکھا ہے، ملکی دولت لوٹنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پارلیمانی رابطہ ندیم افضل چن کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

ہفتہ 30 مئی 2020 00:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پارلیمانی رابطہ ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے قومی خزانہ لوٹنے والوں اور تمام بدعنوانوں کے احتساب کا ٹھوس عزم کر رکھا ہے، جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی دولت لوٹنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف بھاری کرپشن میں ملوث رہے ہیں اور ان کے کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ ندیم افضل چن نے نیب اور ایف آئی ا ے سے کہاکہ شہباز شریف کو گرفتار کیا جائے کیونکہ ان کے خلاف بدعنوانی کے کیسز ثابت ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ چینی سیکنڈل کی انکوائری رپورٹ کو منظر عام پر لایا گیا اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی میں بدعنوان عناصر موجود ہیں جنہوں نے اپنی پارٹیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ حکومت کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے اس کے ساتھ ہی شہریوں کو مہلک وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی جارہی ہے۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ ملک میں مکمل لا ک ڈائون یا کرفیو نہیں لگایا جاسکتا کیونکہ ملکی معیشت پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں