ملک سے کورونا وائرس کے خاتمہ کے لئے شہریوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور زیادہ سے زیادہ احتیاط برتنی چاہیے

پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز فرخ حبیب کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

ہفتہ 30 مئی 2020 23:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملک سے کورونا وائرس کے خاتمہ کے لئے شہریوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور زیادہ سے زیادہ احتیاط برتنی چاہیے۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہلک وائرس پر کنٹرول کے لئے عوامی سطح پر چیلنج درپیش ہے‘ 50 روزہ لاک ڈائون نے معیشت کو متاثر کیا ،تین کروڑ لوگ بے روز گار ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے زمینی حقائق کے مطابق فیصلے کرنا ہیں۔

(جاری ہے)

پارلیمانی سیکرٹری نے کہا عید پر بازاروں میں لوگوں کا رش رہا‘ ایس اوپیز پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ شہریوں کے ساتھ ساتھ تاجروں کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ فرخ حبیب نے کہاکہ کورونا کے خلاف انتظامیہ ، سیکورٹی فورسز اور ڈاکٹرز فرنٹ لائن پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمکہ ریلوے میں ایس او پیز پر پوری طرح عمل درآمد کیا جارہا۔ کورونا پر کنٹرول کے حوالہ سے ادارہ جاتی سطح پر کوششیں قابل تحسین ہیں،ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام بھی موجودہ صورتحال کا ادراک کریں اور مہلک وائرس کے پھلائو کی روک تھام کی کوششوں میں تعاون کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں