وفاقی بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح کی تقرریاں ،جی حسن بیگ گریڈ 21 ڈائریکٹر جنرل نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ تعینات

پیر 1 جون 2020 23:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) وفاقی بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح کی تقرریاں ،جی حسن بیگ گریڈ 21 ڈائریکٹر جنرل نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ تعینات کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

سیکریٹریٹ گروپ کے جی حسن بیگ کی تعیناتی 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر کی گئی ہے،جی حسن بیگ او ایس ڈی اسٹیشبلمنٹ ڈویژن تھے،محمد خورشید گریڈ 20،ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن تعینات کئے گئے ،سیکریٹریٹ گروپ کے محمد خورشید اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن میں تقرری کے منتظر تھے،محمد خورشید کی تقرری سول سرونٹ ایکٹ1973 سکیشن 10 کے تحت کی گئی ہے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹی فیکشن جاری کردیئے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں