ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کوئی کمی نہیں، عوام عجلت میں خریداری نہ کریں

مصنوعی قلت میں ملوث آئل مارکیٹنگ کمپنیوں و ڈیلرز کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، ان کی فہرستیں بنا کر عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا، لائسنس بھی منسوخ ہوں گے، وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب

ہفتہ 6 جون 2020 00:40

اسلام آباد ۔ 5 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب نے کہا ہے کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کوئی کمی نہیں، عوام عجلت میں خریداری نہ کریں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کچھ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں و ڈیلرز کی ناجائز منافع خوری کے لئے پٹرول و ڈیزل کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کے خلاف اوگرا، ایس ای سی پی اور صوبائی حکومتوں نے مل کر سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، ان کی فہرستیں بنا کر عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا، لائسنس بھی منسوخ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام عجلت میں خریداری نہ کریں، ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کوئی کمی نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں