ڈیرہ غازیخان کے عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھ پر اتنا بھروسہ کیا ، زرتاج گل

ہفتہ 6 جون 2020 16:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے ڈیرہ غازیخان کے عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھ پر اتنا بھروسہ کیا اور ہمیشہ سپورٹ کیا ہے،یہی فیصلہ کیا تھا کہ سسٹم کو بدلنے کے لئے سسٹم میں آنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹویٹر پر جاری بیان میں زرتاج گل نے کہا کہ میں ڈیرہ غازی خان کی عوام بالخصوص خواتین کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھ پر اتنا بھروسہ کیا اور ہمیشہ سپورٹ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے کے اپنے دیرینہ مسائل ہیں جن کا ادراک ضروری ہے، اور اب وقت کے ساتھ بہتری آرہی ہے ، خاص طور پر تعلیم، انصاف اور دیگر شعبوں میں مزید بہتری لانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔انہوں کہا کہ یہی فیصلہ تھا کہ ڈیرہ غازی خان سے ہی الیکشن لڑنا ہے اور یہ ہی سوچا تھا کہ سسٹم کو بدلنے کے لئے سسٹم میں آنا ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں