امیر جماعت سینیٹر سراج الحق کی سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کی ٹیلی فونپر عیادت

ہفتہ 6 جون 2020 16:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) امیر جماعت سینیٹر سراج الحق نے سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کو ٹیلی فون کر کے انکی عیادت کی ۔

(جاری ہے)

ٹوئیٹر پر جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کے سابق امیر سیدمنورحسن کی طبیعت ضعف و کمزوری کی وجہ سے ناساز ہے ، وہ ہسپتال میں داخل ہیں، فون پر ان کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی سید منور حسن کا سایہ تا دیر قائم رکھے اور انہوں نے عوام سے ان کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں