احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں نجی کمپنی ٹریکوم پرائیویٹ لمیٹڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

جمعرات 2 جولائی 2020 17:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت نے پارک لین ریفرنس میں فریق بنائے جانے پر نجی کمپنی ٹریکوم پرائیویٹ لمیٹڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جمعرات کو سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل مدثرخالد عباسی جبکہ نیب کی طرف سے پراسیکیوٹر عرفان بھولا عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

عدالت کو بتایا گیا کہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری وغیرہ کے خلاف 3.777 بلین روپے نقصان پہنچانے کے ریفرنس نمبر13/2019 میں درخواست گزار کو بھی فریق بنا دیا گیا جو کہ حقائق کے منافی ہے۔ نیب پراسیکیوٹر عرفان بھولا نے کہاکہ شریک ملزم سلیم فیصل جو اس وقت مذکورہ کمپنی کے جی ایم ساؤتھ تھے، نے ویلیویشن رپورٹ تیار کی تھی جس کی وجہ سے شریک ملزم اور کمپنی کو فریق بنایاگیاہے۔ وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پرعدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 3جولائی تک کیلئے ملتوی کر دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں