اسلام آباد بار خاتون جنت حضرت فاطمہ الزہرہؓ کی شان اقدس میں گستاخانہ الفاظ کی مذمت کرتی ہے، محمد ظفر کھوکھر

جمعرات 2 جولائی 2020 20:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد ظفر کھوکھر اور سیکرٹری نبیل طاہر مرزا نے کہا ہے کہ اسلام آباد بارحضرت محمدؐ کی لخت جگر سیّدہ طیبہ طاہرہ صدیقہ خاتون جنت شہزادی کائنات حضرت فاطمہ الزہرہؓ کی شان اقدس میں گستاخانہ الفاظ کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بی بی سیّدہ فاطمہ الزہرہؓ کی عصمت کسی بھی شک و شبہ سے بالاتر ہے لہٰذا اسلام آباد بار ایسوسی ایشن گستاخانہ الفاظ استعمال کرنے والے شخص کے خلاف فی الفور مقدمہ درج کرنے اور گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں