وفاق المدارس العربیہ کے صدر مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر اور جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری کا بزرگ عالم دین مولانا منظور احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعہ 3 جولائی 2020 13:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2020ء) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر اور جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری نے بزرگ عالم دین مولانا منظور احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا منظور احمد 60 سال سے زائد عرصہ جامعہ خیر المدارس ملتان میں تدریس کے فرائض سرانجام دیتے رہے، ان کے دنیا بھر میں ہزاروں کی تعداد میں شاگرد ہیں۔

انہوں دعا کی الله تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ واضح رہے مولانا منظور احمد 85 برس کی عمر میں جمعہ کے روز صبح ملتان میں انتقال کر گئے۔ مرحوم جامعہ خیر المدارس کے بانی مولانا خیر محمد جالندھری کے خاص شاگرد تھے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں