لوڈشیڈنگ بڑھنے کے باوجود پاور ڈویژن کا ملک میں بجلی کا شارٹ فال زیرو ہونے کا دعویٰ

سسٹم میں 24ہزار میگاواٹ تک پیداوار کی گنجائش ہے تاہم بجلی لوڈ شیڈنگ صرف بہت زیادہ نقصان والے فیڈرز پر کی جا سکتی ہے، ذرائع

ہفتہ 4 جولائی 2020 14:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2020ء) لوڈشیڈنگ بڑھنے کے باوجود پاور ڈویژن نے ملک میں بجلی کا شارٹ فال زیرو ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ گھنٹوں گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ہفتہ کو بھی جاری رہا جس کے باعث شہری پریشان دکھائی دیئے۔

(جاری ہے)

بجلی نہ ہونے سے شہریوں کو پانی کی کمی اور طلبہ کو آن لائن کلاس لینے میں بھی مشکلات کا سامنا رہا۔

اس صورتحال کے باوجود پاور ڈویژن کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال زیرو ہے، طلب کے مطابق ملک میں 21 ہزار 200میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے 800 میگاواٹ بجلی دی جارہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہیکہ سسٹم میں 24ہزار میگاواٹ تک پیداوار کی گنجائش ہے تاہم بجلی لوڈ شیڈنگ صرف بہت زیادہ نقصان والے فیڈرز پر کی جا سکتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں