تفصیلی خبر

کسانوں کے مسائل کے حل کے لئے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی بھرپور کوشش کر رہی ہے، کمیٹی مستقل بنیادوں پر مسائل کو حل کرنے کے لیے پالیسی سازی پر کام کر رہی ہے ۔پارلیمینٹ کی کمیٹی جلد اپنی سفارشات وزیر اعظم کو پیش کرے گی، تمباکو کے کاشتکاروں کو درپیش مشکالات حل کرنے کے لیے ٹاسک فورس بھی تشکیل دی جا رہی ہے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی خیبر پختون خوا سے تعلق رکھنے والے کسانوں کے نمائندہ وفد سے گفتگو

ہفتہ 4 جولائی 2020 22:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2020ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کسانوں کے مسائل کے حل کے لئے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ کمیٹی مستقل بنیادوں پر مسائل کو حل کرنے کے لیے پالیسی سازی پر کام کر رہی ہے پارلیمینٹ کی کمیٹی جلد اپنی سفارشات وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔ تمباکو کے کاشتکاروں کو درپیش مشکالات حل کرنے کے لیے ٹاسک فورس بھی تشکیل دی جا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ہفتہ کو پارلیمنٹ ہاوس میں خیبر پختون خوا سے تعلق رکھنے والے کسانوں کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ماضی میں زراعت کے شعبے کو توجہ نہیں جس کے باعث کسانوں کے مسائل میں اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے زرعی اجناس پورے ملک کے کسانوں کے روزمرہ کے مسائل سے لے کر جامع پلان کی تیاری تک کام کر رہی ہے۔

جس سے کسانوں کی مشکالات میں کمی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی کمیٹی زراعت کو ترقی دینے کے لیے ایک جامع پالیسی پر کام کر رہی ہے جس میں زرعی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن، کسان کو فصل کا درست معاوضہ، توانائی اور درست بیج کی مناسب قیمت میں خریداری سمیت دیگر اہم امور شامل ہونگے۔ ا نہوں نے کہا کہ خصوصی کمیٹی 12 نکاتی میموریڈم تیار کر کے وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کسانوں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کا آم پوری دنیا میں ہماری پہچان کی وجہ ہے اور 130 ملین ٹن سے زائد آم پوری دنیا میں برآمد کیا جاتا ہے جس سے زرمبادلہ کمایا جاتا ہے اور اس سال کورونا وائرس اور غیر معمولی حالات کے باعث خدشہ تھا کہ موجودہ حالات آم کی ایکسپورٹ کم ہوگی اور ہمارے آم کے کاشتکار کو نقصان ہوگا۔

مگر خصوصی کمیٹی کے بروقت اقدام سے آم کی برآمد کو ایران بھیجنے کے لئے تفتان بارڈر کو 24 گھنٹے کے اندر کھول دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آم کی برآمد کے لیے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں چلائی گئی اور نرخوں میں بھی کمی گئی۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ میں اپنی پوری کوشش کروں گا کہ کسانوں کے مسائل حل کرنے کے لئے کردار ادا کر سکوں۔

کیونکہ کسانوں کی مدد کرنا میری اخلاقی ذمہ داری ہے اور کسانوں کا مجھ پر قرض ہے۔ اور انہیں لوگوں کی وجہ سے اور عام لوگوں کی وجہ سے میں اسمبلی تک پہنچا۔ صوابی کے عوام نے مجھ پر اعتماد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا علاقہ پسماندہ علاقہ ہے لیکن موجودہ بجٹ میں صوابی اور کے پی کے کے کسانوں کو ریلیف ملا ہے انہوں نے کہا کہ زراعت کی ترقی سے خطے میں خوشحالی آئے گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا کہ سی پیک کا منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا اور اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔نمائندہ وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کسانوں کی آواز بننے پر شکریہ ادا کیا کسانوں نے کہا کہ تمباکو کی فصل پر ایڈوانس ٹیکس لاگو نہ کرنے سے کسانوں کو فائدہ ہوگا اور خصوصی کمیٹی برائے زرعی اجناس نے ہماری ترجمانی کی۔رکن قومی اسمبلی اور خصوصی کمیٹی برائے زرعی اجناس کی رکن شاندانہ گلزار نے کہا کہ حکومت اگر زراعت کو ترقی دینے کے لیے کسانوں کے مسائل کو حل کرنا ہوگا۔ اور وزیر اعظم پورے ملک کے کسانوں کے مسائل حل کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں