اسلام آباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد13ہزار292ہوگئی ہے‘ ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 4 جولائی 2020 22:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2020ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد13ہزار292ہوگئی ہے،کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد8955ہوگئی ہے جبکہ 134افراد فوت ہو چکے ہیں. ہفتہ کو ڈپٹی کمشنر اسلام آبادحمزہ شفقات کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کی رپورٹ کیمطابق انتظامیہ کی جانب سے سمارٹ لاک ڈاون کے بعد مختلف سیکٹروں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ لوئی بھیر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد288 ہے۔ سیکٹر آئی ایٹ میں230، سیکٹر جی نائن میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 203، جی سیون 2050،اور سیکٹر آئی ٹین میں کورونا وائرس کی تعداد139 ہی.جی ایٹ میں کورونا کی تعداد253تک پہنچ گئی رپورٹ کے مطابق ترلائی میں171 اور بہارہ کہو میں متاثرہ افراد کی تعداد 172تک پہنچ گئی.روات137اورسوہان124ہے رپورٹ کے مطابق سیکٹر جی 6 میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 159تک کم ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق جی ٹین میں 168ہوگئی، سیکٹر جی الیون میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 123اور جی 13 میں کورونا کی تعداد 72ہی.

رپورٹ کے مطابق ایف سکس84، ایف الیون87، سیکٹر ای الیون 82تک کورونا کی تعداد پہہنچ گئی , کھنہ پل میں 113،چک شہزاد80،آئی نائن 77،ایف ٹین 65،،ایف ایٹ 65،علی پور 64،ایچ 13میں 24،جی 5میں 73،کورال 44اور جھنگی سیداں میں26 کورونا کے متاثرہ مریض رپورٹ ہوئے ہیں. رپورٹ کے مطابق شہر بھر میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 8955ہوگئ. ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا کہ اسلام آباد میں مجموعی طورپرایک لاکھ 31ہزار161افرد کے ٹیسٹ کیے گیے جن میں سی13ہزار292افراد کی ٹیسٹ مثبت آئی جبکہ ایک لاکھ 17 ہزار869افرا کے ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہی.

حمزہ شفقات نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ افراد اموات کا شکار افراد کی تعداد 134ہوگئی. انہوں نے کہا کہ سماجی فاصلے سے ہی کورونا سے بچاؤ ممکن ہے، بلا ضرورت سے گھروں سے نکلنے سے گریز کریں، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تاجر انتظامیہ کی جانب سے جاری ایس او پیز کو یقینی بنائیں،احتیاط سے کورونا جیسی خطرناک وباء سے بچا جا سکتا.

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں