چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت قراقرم ہائی وے فیز ٹو حویلیاں سے تھاکوٹ 118 کلومیٹر طویل ترمیم شدہ پی سی ون کے لیے رواں مالی سال 2020-21ء کے بجٹ میں 2500 ملین روپے مختص

اتوار 5 جولائی 2020 12:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) وفاقی حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت قراقرم ہائی وے فیز ٹو حویلیاں سے تھاکوٹ 118 کلومیٹر طویل ترمیم شدہ پی سی ون کے لیے رواں مالی سال 2020-21ء کے بجٹ میں مواصلات ڈویژن کے اس جاری منصوبے کے لیے 2500 ملین روپے مختص کیے ہیں۔

(جاری ہے)

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے صوبہ خیبر پختونخوا میں شمالی علاقہ جات اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تکمیل کے لیے رواں مالی سال 2020-21ء کے بجٹ کے تحت حویلیاں سے تھاکوٹ قراقرم ہائی وے کے جاری منصوبے کے لیے 2500 ملین روپے مختص کیے ہیں جبکہ منصوبہ کی مجموعی طور پر لاگت کا تخمینہ 136659.660 ملین روپے لگایا گیا ہے حکام کے مطابق منصوبے پر 90 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہزارہ موٹر وے منصوبے کو برہان سے مانسہرہ تک ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے جبکہ مانسہرہ تا تھاکوٹ تک موٹروے منصوبے کو اگست کے وسط میں عام ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں