اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے جاری ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تقریبا 96 گاڑیوں کو جرمانہ

اتوار 5 جولائی 2020 13:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے جاری ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تقریبا 96 گاڑیوں کو جرمانہ کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سیکرٹری اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آئی ٹی ای) کامران چیمہ نے ٹریفک پولیس حکام کے ہمراہ شہر بھر میں 196 گاڑیوں کی چیکنگ کی۔

اے پی اے سے گفتگو کرتے ہوئے کامران چیمہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں بس ٹرمینلز اور ویگن اسٹینڈز پر باقاعدگی سے نگرانی کر رہی ہیں تاکہ کووڈ۔19 ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثنا روزانہ آنے والے مسافروں نے بھی پبلک ٹرانسپورٹ میں اضافی چارجنگ کی شکایت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹروں نے ٹرانسپورٹ حکام کی عدم توجہی کی وجہ سے وبائی بیماری کے دوران شہریوں کو لوٹنیکے ہتھکنڈے جاری رکھے ہوئے ہیں۔میلوڈی ویگن اسٹاپ کے قریب مسافر عدنان نے بتایا کہ بیشتر پبلک سروس گاڑیاں اسلام آباد کے مختلف روٹس پر سفر کرتی ہیں۔وہ (گاڑیاں) اپنا روٹس پورانہیں کر رہے اور مسافروں کو مقررہ کرایے سے زیادہ وصول کر رہے ہیں ۔

علی رضا جی 11 مرکزکے قریب جعفر چوک پر ایک اور مسافر نے متعلقہ حکام سے کہا کہ وہ اس عمل کو روکنے کے لئے کوئی طریقہ کار وضع کریں. انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ روٹس کی خلاف ورزی کرنے اور کرایے کی فہرست نہ لگانے والوں کے ساتھ عوام کی سہولت کے لئے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔جب اس حوالے سے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ٹریفک فرخ رشید سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جبکہ ٹریفک قوانین کے بہتر نفاذ کے لئے ٹریفک اہلکاروں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹروں کے لئے کرایہ کی فہرست رکھنا لازمی ہے۔ روٹس پورا نہ کرنے کی صورت میں مسافر اپنی شکایات ٹریفک ہیلپ لائن 915 پر درج کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی پی عام لوگوں کی سہولت کے لئے ہر ممکن کوششوں کو بروئے کار لا رہی ہے اور نہ صرف پی ایس ویز کو اضافی چارجنگ اور روٹس کی عدم تکمیل کے لئے ٹریفک کی خلاف ورزی پے جر مانے کے ساتھ ساتھ ڈرائیوروں کے ڈرائیونگ لائسنس کو بھی منسوخ کرتے ہیں۔ فرخ شید نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ ، ڈرائیوروں کنڈیکٹروں کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹرز کے لیے بھی طریقہ کار بنا رہی ہے تاکہ وہ مسافروں کے ساتھ بد سلوکی کرنے سے بچیں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں