ریلوے سیفٹی آپر یشن اور ان مینڈ لیو ل کرا سنگ کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس

تمام لیول کر اسنگ پر سیفٹی انفر اسٹرکچراور نگر انی کو مزید بہتر اور عملے کی تر بیت کیلئے جامع حکمت عملی اپنا نے کا فیصلہ

پیر 6 جولائی 2020 21:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) وزارت ریلوے میں ریلوے سیفٹی آپر یشن اور ان مینڈ لیو ل کرا سنگ کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزارت ریلوے کے اعلی ٰافسران موجود تھے۔ اجلاس میں خصو صاً لیو ل کر اسنگ کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گے اور ریلوے لائن پر روڈ کر اسنگ سے گزرنے والی ٹریفک کے لئے حفاظتی تدابیر کیلئے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تمام لیول کر اسنگ پر سیفٹی انفر اسٹرکچراور نگر انی کو مزید بہتر بنا نے اور وہاں تعینات عملے کی تر بیت کیلئے بھی اقدامات کر نے کے لئے جامع حکمت عملی اپنا نے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میںمزید فیصلہ کیا گیا کہ عوام کی زند گیوں کو خطر ناک حادثات سے بچانے کیلئے میڈیا کے ذریعے عوامی آگاہی مہم کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ روڈ کر اسنگ پر مزید حادثات سے بچا جا سکے۔ گاڑیوں کے ڈرائیورحضرات وزارت ریلوے کی طرف سے ہد ایات پر عمل کر یں بصورت دیگر خلاف ورزی کر نے والوں کے ساتھ سخت قانو نی کارروائی کی جائے۔ اًن مینڈ لیو ل کراسنگ کے حوالے سے پاکستان ریلوے نے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے کئے گے سروے کے مطابق اًن مینڈ لیول کراسنگ کافی ٹھیک کر دے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں