قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماؤں کااجلاس کل طلب

رواں ہفتے شروع ہونیوالے قومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے مشاورت ہوگی

پیر 6 جولائی 2020 21:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماؤں کااجلاس کل منگل کو) طلب کرلیا گیا ہے۔اجلاس میں رواں ہفتے شروع ہونیوالے قومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکریں گے۔ جس میں حکومتی جماعت کے چیف وہپ و وفاقی وزرائ شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے ن لیگ،پیپلزپارٹی اورجے یوآئی( ف) کے پارلیمانی رہنماؤں کودعوت دیدی گئی ہے ۔ ایم کیوایم اورجی ڈی اے کے پارلیمانی رہنماؤں کوبھی آگاہ کردیاگیا ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں