سینیٹ قائمہ کمیٹی سیفران کا طور خم بارڈر کے دونوں اطراف ہزاروں گاڑیوں کی موجودگی اور عوام کو درپیش مشکلات سے پیدا شدہ صورتحال کا نوٹس

سینیٹر تاج محمد افریدی کی چیرمین سینیٹ کو کمیٹی کا فوری اجلاس بلانے کی درخواست

پیر 6 جولائی 2020 22:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) پاک افغان سرحد پر واقع طور خم بارڈر کے دونوں اطراف ہزاروں گاڑیوں کی موجودگی اور عوام کو درپیش مشکلات سے پیدا ہونے والی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے سینیٹ قائمہ کمیٹی برا ئے سیفران کے چیرمین سینیٹر تاج محمد افریدی نے چیرمین سینیٹ کو کمیٹی کا فوری اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے ۔

(جاری ہے)

چیرمین کمیٹی کی جانب سے چیرمین سینیٹ کو بھجوائے جانے والے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس وقت طورخم بارڈر پر عوام مشکلات کا شکار ہیں اور شکایات کے انبار لگ گئے ہیں اس سلسلے میںسیفران کمیٹی کا اجلا س پشاور میں منعقد کرنے کی منظوری دی جائے تاکہ متعلقہ اداروں سے جواب طلب کیا جا ئے درخواست میں کہاگیا ہے کہ اس وقت ہزاروں گاڑیاں پاک افغان بارڈر پر کھڑی ہیں اور عوام مسائل سے دوچار ہیںجس پر کمیٹی نے عوامی شکایات کی روشنی میں سوموٹو نوٹس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ۔۔۔اعجاز خان

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں