پنجاب کی ثقافت کی نمائندگی لوک سازوں اور گیتوں سے کر رہی ہوں، پنجاب کی پہچان لوک تھیٹر کو بھی بحال کرنے میں اپنا کرداد ادا کروں گی،لوک گلوکارہ لیلیٰ جٹی

پیر 6 جولائی 2020 21:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء) لوک گلوکارہ لیلیٰ جٹی کا کہنا ہے کہ وہ پنجاب کی ثقافت کی نمائندگی لوک سازوں اور گیتوں سے کر رہی ہیں اور پنجاب کی پہچان لوک تھیٹر کو بھی بحال کرنے میں اپنا کرداد ادا کریں گی۔ اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لوک موسیقی کا مستقبل تابناک ہے اور وہ لوک تھیٹر کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موسیقی کو روح کی غذا کہا جاتا ہے لیکن جیسے ہمارے سازوں میں جدت آتی جا رہی ہے، پاپ، راک اور ریمکس کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے ویسے ہماری نوجوان نسل لوک موسیقی سے دور ہوتی جا رہی ہے اور لوک موسیقاروں کو ان کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے فیوژن کی طرف آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لوک موسیقی کا مستقبل تابناک ہے اور وہ پرامید ہیں کہ اس شعبہ میں باصلاحیت گلوکار اپنی اپنی صلاِحیتوں کا لوہا منوا رھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں