آئیسکوکی جانب سے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول

جمعہ 10 جولائی 2020 14:55

آئیسکوکی جانب سے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2020ء) اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

آئیسکو ترجمان کے مطابق ضروری مرمت اور تعمیراتی کام کی وجہ سے کل ہفتہ 11 جولائی کو صبح 07:00 بجے تا دن 12:00 بجے تک بھیکری فیڈر، صبح 05:00 بجے تا دن10:00 بجے تک مندرہ ون ، مندرہ ٹو فیڈرز، صبح 07:00 بجے تا دن11:00 بجے تک جی تھرٹین فور، بیلا روڈ، لکھو روڈ، آفیسر کالونی، چاکرہ، فضل احمد شہید، چوآہ خالصہ، اسلام پورہ، احمد آباد فیڈرز اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔

آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں