وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کا خصوصی اجلاس(آج) لاہورمیں ہو گا، اجلاس دیگر صوبائی دارالحکومتوں میں بھی منعقد کئے جائیں گے

اتوار 12 جولائی 2020 16:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2020ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور ترقی اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کی ٹیم کا صوبائی دارالحکومت پنجاب سے خصوصی اجلاس(آج) پیرکو منعقدہو گا، این سی او سی کے قیام کے بعد پہلی بار کسی بھی صوبے سے یہ پہلا اجلاس ہو گا، اس طرح کے اجلاس دیگر صوبائی دارالحکومتوں میں بھی منعقد کئے جائیں گے۔

صوبائی دارالحکومت میں ہونے والے ان اجلاس کا مقصد کورونا وبا کے خلاف قومی یکجہتی, مسائل کی بہتر تفہیم, ہم آہنگی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ صوبوں کی کورونا کے خلاف کارکردگی کو سراہنا ہے۔ لاہور میں ہونے والے اجلاس میں عید الاضحی کے موقع پر ایس او پیز پر عمل درآمد اور مویشی منڈیوں کی منیجمنٹ کے سلسلے میں تمام صوبے بریفنگ دیں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت این سی او سی چیئرمیں اسد عمرکریں گے - این سی او سی نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان اور این سی او سی کی کور ٹیم کے علاوہ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ ، ڈاکٹر فیصل سلطان ،وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار, وزیر قانون پنجاب, وزیر صحت پنجاب, چیف سیکریٹری پنجاب, اور آئی جی پولیس پنجاب شرکت کریں گے جبکہ اسلام آباد ,دیگر صوبوں کے نمائندے اور پنجاب کے دیگر اداروں کے نمائندے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گی. اجلاس میں پنجاب میں ہاٹ سپاٹ ایریاز اورکنٹیکٹ ٹریسنگ کے ساتھ ساتھ ٹیسٹنگ حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ اعجاز شاہ پنجاب میں عید الاضحی, مویشی منڈیوں اور محرم الحرام کے حوالے سے بھی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں