جرمنی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، جرمن سفیر

اتوار 12 جولائی 2020 16:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2020ء) پاکستان میں تعنیات جرمن سفیر برن ہارڈ شلاگیک نے کہا ہے کہ جرمنی مہلک کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے حکومت کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے برن ہارڈ نے اے پی پی کو بتایا کہ جرمن ریڈ کراس کی جانب سے کراچی میں کورونا آگاہی ہیلپ لائن اور قرنطینہ مراکز کے قیام کے لئے پاکستانی ریڈ کراس کی امداد کی گئی اور کورونا کی775 مریض اب تک اس قرنطینہ مرکز سے صحتیاب ہو چکے ہیں جس کی نگرانی جرمن ریڈ کراس نے کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں