قومی اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج شام 4 بجی ہوگا

اتوار 12 جولائی 2020 17:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2020ء) قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج ( پیر کو) پارلیمنٹ ہاؤس میں شام 4 بجی ہوگا، اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے 23 نکاتی ایجنڈا چاری کر دیا گیا ہے جس میں دو توجہ دلائو نوٹسز کے علاوہ کمیٹیوں کی رپورٹوں کا پیش کرنا اور قانون سازی سے متعلقہ بزنس شامل ہے۔ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل ترمیمی بل 2020ء اور انسدادِ دہشتگردی ترمیمی بل 2020 منظوری کے لئے ایجنڈے میں شامل کئے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں