اقوام متحدہ کی جانب سے عالمی سطح پر پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے حوالے سے 200ممالک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ، ان میں سے 93 ممالک نے پائیدار ترقی گول نمبر 13 کلائمٹ ایکشن کو حاصل کرلیا ہے، اس میں پاکستان بھی شامل ہوگیا ہے،ملک امین اسلم

اتوار 12 جولائی 2020 18:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2020ء) عالمی سطح پر معاشی، سماجی ترقی کے حصول، تعلیمی، صحت کے شعبوں میں بہتری اور تحفظ ماحول کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ کے کی جانب سے سال 2015 میں بنائے گئے پندرہ سال کے لیے نافذ ہونے والے سترہ مختلف اہداف برائے پائیدار ترقی میں سے پاکستان نے دو اہم اہداف حاصل کرلیئے ہیں، جو غربت میں کمی اور موسمیاتی تبدیلی سے منسلک ہیں۔

اس حوالے سے وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری سالانہ جائزہ رپورٹ پائیدار ترقی 2020 کے مطابق، عالمی سطح پر پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے حوالے سے 200ممالک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان میں سے 93 ممالک نے پائیدار ترقی گول نمبر 13 کلائمٹ ایکشن کو حاصل کرلیا ہے، جس میں پاکستان بھی شامل ہوگیا ہے، اور اس کلائمیٹ ایکشن گول کو ان ممالک نے سال 2030 کی ڈیڈلائن سے دس سال پہلے ہی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، جن میں بیشتر ممالک کا تعلق مشرقی اور جنوبی ایشیا سے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ سال برائے 2020 کے مطابق، پاکستان کے لیے پائیدار ترقی گول نمبر 13 کلائمٹ ایکشن کا حصول ملک میں بڑے پیمانے پر جنگلات کے رقبے میں اضافے،کلین گرین پاکستان منصوبوں، عالمی حدت کا باعث بننے والی ماحول دشمن گیسوں کے اخراج میں ملکی سطح پر کمی کے لیے رینیوایبل انرجی کے منصبوں کا عمل میں لانا اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کو ماحول دوست بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کے متعلق پالیسی اور پاکستان کلائمیٹ ایکٹ 2017 جیسے اقدامات کے باعث ممکن ہوا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے اہداف برائے پائیدارترقی کے حصول کے لیے کیے گئے اقدامات سے پاکستان میں ماحولیاتی ترقی، رینیوایب انرجی اور قومی شجرکاری منصوبوں کے باعث موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے میں کافی مدد مل رہی ہی اور پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے، جہاں پر ایسے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں