ز*اوپن یونیورسٹی :ملک بھر میں یونین کونسل سطح پر" پراسپکٹس سیل پوائنٹ" قائم

اتوار 12 جولائی 2020 18:30

3اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے COVID-19سے پیدا شدہ بحرانی کیفیت کے تناظر میں) بدھ15۔جولائی( سے شروع ہونے والے داخلوں کے خواہشمند افراد کی سہولت کے لئے ملک بھر میں یونین کونسل سطح پر "پراسپکٹس سیل پوائنٹس"قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی 15۔جولائی سے دستیاب ہونگے۔پراسپکٹس سیل پوائنٹس کے ایڈرسس یونیورسٹی ویب سائٹ پر دستیاںہونگے۔نئے سمسٹرکے پہلے مرحلے میں پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگرامز میں میٹرک/ ایف ای)جنرل(،ْایف ای)درس نظامی(،ْ بی ایس/ایم ایس سی )فیس ٹو فیس(،ْ ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامزشامل ہونگے۔

(جاری ہے)

آن لائن داخلوں میں معاونت فراہم کرنے کے لئے وائس چانسلر نے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو اپنے کیمپسسز میں "انفارمیشن ڈسک/کائونٹرز"قائم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے جہاں پر داخلے کے خواہشمند افراد کو کمپیوٹرز اور انٹرنیٹ کی سہولتیں دستیاب ہونگی۔ میٹرک/ایف ای)جنرل(،ْ ایف اے )درس نظامی (پروگرامز کے داخلہ فارمز4۔ستمبر تک جبکہ بی ایس/ایم ایس سی )فیس ٹو فیس(،ْ ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلہ فارمز19۔اگست تک وصول کئے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں