بیرون ممالک میں جاں بحق ہونے والے افراد کی اب تک 980 میتیں پاکستان لائی گئی ہیں، وزارت اوورسیز

اتوار 12 جولائی 2020 18:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2020ء) وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ نے کہا ہے کہ مختلف بیماریوں کے باعث بیرون ممالک میں جاں بحق ہونے والے 980 سے زائد پاکستانی افراد کو خصوصی پروازوں کے زریعے وطن واپس لایا گیا اور 80افراد کو وطن واپس لانے کے لئے انتظام کئے جار ہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری بیان کے مطابق حکومت نے مارچ کے آخر میں کورونا اور سفری پابندیوں کے باعث بیرون ممالک میں پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے لئے خصوصی پروازوں کا آغاز کیا تھا۔

دوسری طرف خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کی جانب سے پاکستانی افراد کی میتوں کو پروازںکے زریعے وطن واپس لایا گیا کیونکہ ان ممالک میں پاکستانیوں کی اموات کی تعداد ہمیشہ زیادہ ہوتی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق 334 متحدہ عرب امارات ، 327 سعودی عرب ، 67 کویت ، 45 عمان ، 10 بحرین اور 9 میتوں کو قطر سے وطن واپس لایا گیا۔اسی طرح 28 ملائیشیا ، 23 امریکہ ، 21برطانیہ اور یونان 13 اٹلی اور دوسرے ممالک سے میتوں کو وطن واپس لایا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں