سابق کپتان شاہد آفریدی کا کورونا میں مبتلا بچن خاندان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

اتوار 12 جولائی 2020 18:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2020ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کورونا میں مبتلا بچن خاندان کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں شاہد خان آفریدی نے بچن خاندان کے لیے نیک حواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاکی. واضح رہے کہ بھارت کے معروف اداکار امیتابھ بچن گزشتہ روز کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے جس کے بعد ان کے بیٹے ابھیشیک بچن، بہو ایشوریا رائے بچن اور پوتی آرادھیا بچن کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا جو کہ مثبت آیا ہے۔

ابھیشیک بچن کے مطابق ان میں اور ان کے والد میں کورونا کی معمولی علامات ہیں اور وہ اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔بچن فیملی کے لیے جہاں دنیا بھر سے نیک خواہشات کے پیغامات آ رہے ہیں وہیں کرکٹ اسٹار شاہد خان آفریدی نے بھی ایک ٹوئٹ میں سینئر اور جونیئر بچن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں