اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں کمی ریکارڈ

اتوار 12 جولائی 2020 19:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2020ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ فضاء میں پولن کا تناسب معتدل سطح پر رہا۔

(جاری ہے)

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں پولن کی مقدار 87 فی مکعب میٹر سے کم ہو کر 76 فی مکعب میٹر ہو گئی۔ محکمہ موسمیات کے تحقیقی مرکز کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایچ ایٹ میں جنگلی شہتوت سے پیدا ہونے والے پولن کی مقدار 7 فی مکعب میٹر رہی۔ اس کے علاوہ گھاس کے پولن کی مقدار 2 جبکہ فنجائی کی مختلف اقسام سے پیدا ہونے والے پولن کی مقدار 42 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں