ناجائز منافع خوروں اور ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر دو دکانوں کو سیل کردیا گیا

اتوار 12 جولائی 2020 19:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2020ء) اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے ناجائز منافع خوروں اور ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر دو دکانوں کو سیل کیا اور ایک فرد کو گرفتار کیا جبکہ خلاف ورزی پر 14ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے زائد چارجنگ ، خوراک میں ملاوٹ اور ایس او پی عمل درآمد کیلئے ایف 6 مارکیٹوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے 23 دکانوں کی چیکنگ کی جن میں 16خلاف ورزی کے مرتکب پایا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے خلاف ورزی پر دو دکانوں کو سیل کیا گیا اور ایک فرد کو گرفتار کیا گیا۔ خلاف ورزی پر14ہزار روپے کے جرمانے کیے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں