اسلام آباد،تھا نہ شالیمار پولیس کی بڑ ی کارروائی ، میڈیسن ڈیلیور ی وین سے گن پوائنٹ پر رقم چھیننے والے خطرناک ڈکیت گر وہ کے تین ارکان گرفتار

منگل 14 جولائی 2020 00:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2020ء) تھا نہ شالیمار پولیس کی بڑ ی کارروائی ، میڈیسن ڈیلیور ی وین سے گن پوائنٹ پر رقم چھیننے والے خطرناک ڈکیت گر وہ کے تین ارکان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی ، مو ٹر سائیکل اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا ، ابتدائی تفتیش کے دوران اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ، مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسر ی جا نب تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے اسلام آ بادسمیت دیگر اضلا ع سے چوری ہو نے والے 12گا ڑ یا ں بر آمد کرلیں۔تفصیلا ت کے مطابق انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خا ن کے احکا ما ت کی روشنی میں ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی اور ما ل مسروقہ کی برآمد گی کے لیے ہد ایا ت جاری کیں ، ان احکا ما ت کی روشنی میں ایس پی صدر سرفرازاحمد ورک نے اے ایس پی رمنا رانا عبدالوہاب کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شالیمار معہ ملازمین ملزمان کو جلد گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی ، تشکیلی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اوردیگر ذرائع کی مدد سے ڈکیت گر وہ کے تین ملزمان بلال ظہور،محمد عدنان اوراسد محمود کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے گن پو ائنٹ پر چھینی گئی رقم ایک لاکھ 30 ہزار روپے اور واردات کے دوران ہونے والا اسلحہ و موٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا ، برآمد کرلیا ،ڈکیت گر وہ نے میڈیسن کمپنی کی ڈیلیوری وین سے گن پوائنٹ پر نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھے ، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ، ملزمان کے خلا ف مقدمہ نمبر 324مور خہ08-07-2020زیر دفعہ 392/34/411ت پ اور مقدمہ نمبر 238مور خہ12-07-2020زیر دفعہA-O 13/20/65تھا نہ شالیمار درج رجسٹر ہیں ، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے سنسنی خیز انکشافات کی توقعات ہے۔

(جاری ہے)

دو سری جا نب ڈی ایس پی صدر سرکل خالد محمود اعوان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گولڑہ شبیر احمد تنولی معہ ٹیموں نے تھانہ گولڑہ کے مختلف ناکہ جات پر دوران چیکنگ 12 سے زائد مشکوک گاڑیاں تھانہ میں منتقل کی گئیں ، بعدازاں ان کی لیبارٹری کرائی گی جواسلام آباد سمیت مختلف اضلاع سے مسروقہ پائی گئیں ، گاڑیوں کے مختلف اضلاع میں پہلے سے چوری کے مقدمات درج ہیں۔ ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے پولیس ٹیمو ں میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کارکر دگی کوسراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں