اسلام آباد، تھانہ سہالہ پولیس کی کارروائی ،لاپتہ ہونیوالی 12سالہ عائشہ نامی لڑکی کو انتہا ئی قلیل وقت میں تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا

منگل 14 جولائی 2020 00:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2020ء) تھانہ سہالہ پولیس کی کاروائی ،لاپتہ ہونے والی 12سالہ عائشہ نامی لڑکی کو انتہا ئی قلیل وقت میں تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا، بچی کے والدین نے پولیس کی کا وشوں کی تعریف کی اور اسلام آباد پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ آئی جی اسلام آبادمحمد عامر ذوالفقار خا ن اور اور ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے پولیس ٹیم کی اعلیٰ کا رکر دگی کوسراہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق مسمی منظورحسین نے مو ر خہ11-07-2020کو تھا نہ سہا لہ کو اطلا ع دی کہ اس کی بیٹی لا پتہ ہو گئی ہے ، جس کو اپنے طو ر پر تلا ش کرتے رہے لیکن نہ مل سکی ، سہا لہ پولیس نے مدعی اس درخو است پر مقدمہ نمبر253مورخہ11.7.20بجرم 365-B ت پ در ج کرکے بچی کی تلا ش شروع کر دی ، ایس پی رورل ملک نعیم اقبال نے زیر نگر انی ڈی ایس پی سہالہ سرکل رخسار مہدی کی زیر نگر انی ایس ایچ او تھا نہ سہا لہ انسپکٹر محمد بشیر ملک ، اے ایس آئی رفا قت حسین معہ دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی ، پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی، دیگر ذرائع سے عائشہ نا می بچی کو بحفاظت تلاش کرکیبعد کا رروائی ضا بطہ والدین کے حوالے کردی، بچی کے والدین نے ایس پی رورل زون اور پوری ٹیم کی فوری کارروائی اور تعاون کا شکریہ ادا کیااورپولیس کی طر ف سے کی گئی کا وشوںکی تعریف کی، ڈی آئی جی آ پر یشنز وقارالدین سید نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کارکر دگی کو سراہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں