ڈاکٹر شہباز گل کی ڈاکٹر فیصل کو وزارت صحت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد

پیر 3 اگست 2020 22:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ کم لوگ ہیں پاکستان میں ڈاکٹر فیصل کی طرح ہر بات سیدھی صاف اور دو ٹوک کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے ڈاکٹر فیصل کو وزارت صحت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ایک بہترین چوائس ہے ، اللہ سے دعا ہے کہ اللہ انہیں اس نئی زمہ داری کو احسن طریقے سے پوری کرنے کی توفیق دے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں