آئیسکو نے ضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے مختلف علاقوں میں( آج) منگل اور (کل)بدھ کے لئے بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

پیر 3 اگست 2020 22:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2020ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے ضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے مختلف علاقوں میں( آج) منگل اور (کل)بدھ کے لئے دوروزہ بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کوآئیسکو کے ترجمان کے مطابق (آج) منگل کو صبح 05:00 بجے سے صبح 9 بجے تک ، مندرہ 1 ، مندرہ II کے فیڈرز جبکہ۔(کل) بدھ کو صبح 05:00 بجے سے صبح 9 بجے تک ، مندرہ ون ، مندرہ ٹو ، بکرال ، مقصود شہید ، چھب ، انجرہ ، حسین آباد ، کرنل شیر خان ، لالہ رخ ، لالہ زار ،انڈسٹریل ، غوری ، اسلام پورہ ، سموٹ ، نوگزی ، فضائیہ ، شاہ پور ، انگوری P & T فیڈرز اور آس پاس کے علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں