حکومت آئینی مدت پوری کرے گی،کورونا وائرس سے بہتر طور پر نمٹاگیا،ریلوے کے پرانے ٹریک کو تبدیل کیا جائے گا

وفاقی وزیر برائے ریلویز شیخ رشید احمد کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 4 اگست 2020 00:30

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) وفاقی وزیر برائے ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کہیں نہیں جارہی اپنی آئینی مدت پوری کرے گی جبکہ اپوزیشن اپنے عزائم میں ناکام ہوگی،ریلوے کے پرانے ٹریک کو تبدیل کیا جائے گا، حکومت کورونا وائرس سے بہتر طور پر نبرد آزما ہوئی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں یہ اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، ایم کیوایم اور مسلم لیگ ق حکومت کے ساتھ ہیں ،ممکن ہے وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیاں ہوں کیونکہ وزیراعظم کی اچھے لوگوں پر نظر ہوتی ہے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ موجودہ حالات میں بہتر طور پر کام کرسکتے ہیں، عثمان بزدار اس وقت تک وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے جب تک انہیں وزیراعظم کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کورونا کی آخری فلائیٹ میں پاکستان آئے جبکہ جہانگیر ترین کی سیاست ختم ہوگئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیب کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان خوش آئند ہے، 120 احتساب عدالتوں کے قیام سے احتسابی عمل میں تیزی آئے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں