ہائوس بلڈنگ فنانس کمپنی کے ایم ڈی/ سی ای او کی آسامی کیلئے درخواستیں طلب

منگل 4 اگست 2020 13:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) وزارت خزانہ نے ہائوس بلڈنگ فنانس کمپنی لیمٹڈ کے فل ٹائم منیجنگ ڈائریکٹر/ چیف ایگزیکٹوآفیسر کی آسامی کیلئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پرمنگل کو جاری کردہ اشتہارمیں اہل امیدواروں کو 15 دن کے اندردرخواستیں جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔یہ تقرری تین سال کی مدت کیلئے عمل میں لائی جائیگی۔ امیدوارکیلئے کسی بینک میں فنانشل وبزنس لائن کے شعبہ میں بطور گروپ ہیڈ ، ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ یا اس کے مساوی 5 سال کے تجربہ کا حامل ہونا ضروری قراردیا گیاہے۔امیدوارکی کم سے کم عمر40 سال مقررکی گئی ہے۔منتخب امیدوارکومارکیٹ کی بنیادپرپرکشش تنخواہ اورمراعات دی جائیںگی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں